Falah-e- Khandaan

تعارف

کسی بھی انسانی معاشرہ کی بنیاد مضبوط کرنے میں خاندان کے ادارے اور خاندانی اقدار کا کردار بنیادی اور فعال ہوتا ہے۔ بقائے نسل تہذیب و تمدن کے ارتقاء اور نئی نسل کی تعلیم و تربیت ان سب کے سرچشمے اسی ادارہ سے پھوٹتے ہیں۔

اسلام ایک ایسا معاشرہ بنانا چاہتا ہے جس کی بنیاد توحید علم، عدل و انصاف ، رحم دلی ،سچائی، تحمل و برداشت ، احساس ذمہ داری اور فکر آخرت جیسی اعلیٰ اقدار پر ہو۔ خاندان کا ادارہ ان صفات کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

سنٹر کے قیام کا مقصد خاندان کے ادارے کا استحکام ، گھر اور خاندان میں بہتر رویوں اور رجحانات کے لیے فکری وعملی رہنمائی فراہم کرتا ہے۔

مقاصد

  • مشتر کہ رہائش کے مسائل میں فریقین کے مابین اخلاقی اقدار کی حوصلہ افزائی
  • بچوں کی تربیت
  • خاندان میں غیر اسلامی رویوں تشدد اور تنازعات کا حل
  • خاندان اور معاشرے میں بزرگوں کا احترام اور ان کے لیے عملی سرگرمیاں
  • جہیز اور شادی بیاہ کی فضول رسومات کی حوصلہ شکنی
  • رشتہ و نکاح میں آسانی سہولت اور مطلوبہ اخلاقی صفات کی ترویج
  • پاکستانی معاشرہ میں خاندان کی اہمیت بحال کرنا
  • خاندان کو در پیش مسائل و خطرات کا حل

هماری سرگرمیاں

فلاحی خدمات

  • مستحقین کو طبی سہولیات میں معاونت 
  • مستحق خاندان کو نکاح کے موقع پر بنیادی اشیائے ضرورت کی فراہمی

ورکشاپ

  • تعطیلات گرما میں طالبات کے لئے موثر عملی و تربیتی کورسز
  • ینگ مسلم کورس

فکری تربیت

  • ماہانہ لیکچرز
  • ڈسکشن فورم 
  • ورکشاپ 
  • سیمینار

تحقیق و تالیف 

  • خواتین کے مسائل پر مبنی سروے 
  • علمی و تحقیقی  رپورٹس 

اشاعت و طباعت

  • خواتین کے امور اور مسائل سے متعلق لٹریچر کی فراہمی 
  • ہینڈ بلز، کتابچے اور اسٹکرز
مشاورتی رہنمائی 
  • ازدواجی زندگی کے آغاز پر موثر رہنمائی
  • ازدواجی و نفسیاتی مسائل کے حل میں معاونت
  • قانونی رہنمائی و مشورے