Falah-e-Khawateen Trust

تعارف

یہ خواتین کی فلاح و بہبود کا ادارہ ہے ، جو اسلامی اصولوں کو فروغ دیتے ہوئے ، خواتین کے معاشی استحکام اور تعلیم و تربیت کی غرض سے قائم کیا گیا ہے ۔
اس کے پیش نظر انسانیت کی خدمت کے ذریعے رضائے الہی و فلاح اخروی کا حصول ہے

منصوبے

  • جاب ڈیسک
  • گھریلو ملازم خواتین
  • بندھن
  • میزبان خواتین
  • مواخاۃ

مواخاۃ

(غیر سودی قرضہ برائے روزگار )

مقاصد

  •  معاشی لحاظ سے کمزور لیکن محنت کرنے والے افراد کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کے قابل بنانا ۔
  •  بے روزگار افراد کو چھوٹے کاروبار کے لیے قرض کی بلا سود فراہمی ۔
  •  کاروبار کو بہتر بنانے کے لیے راہنمائی اور تربیت ۔

میزبان خواتین

 

مقاصد

  • تقریبات میں مہمان خواتین کو سروس مہیا کرنا ۔
  • خواتین کو روزگار کی فراہمی ۔
  • تقریبات کے حوالے سے اسلامی اقدار کی پیروی۔

بندھن

(مستحق بچیوں کی شادی پر کھانے کے اخراجات کی فراہمی)

الحدیث : وہ نکاح بہت بابرکت ہے جس کا خرچ کم سے کم ہو ۔

ہمارے معاشرے میں سفید پوش گھرانوں کے لیے بچیوں کی شادی پر ہونے والے اخراجات ایک نا قابل برداشت بوجھ بن چکے ہیں ۔ اسلام ہمیں یتیم کے ساتھ حسن سلوک کی تلقین کرتا ہے چنانچہ یتیم بچیوں کی شادی پر کھانے کے اخراجات کی ضرورت کو پورا کرنے کی غرض سے فلاح خواتین ٹرسٹ کے تحت بندھن“ کے نام سے 2013 میں ایک فنڈ کا آغاز کیا گیا ، تاکہ مستحق خاندان اپنی یتیم بچیوں کی رخصتی کے موقع پر مدعو مہمانوں
کی با عزت ضیافت کر سکیں ۔

جاب ڈیسک

گهریلو ملازمین ، چوکیدار ، مالی ، ڈرائیور ، خانساماں وغیرہ

ان سہولیات کی فراہمی ایک مسلسل عمل ہے ۔

چنانچہ 2009ء میں ایک پلیٹ فارم تشکیل دیا گیا  جس کا مقصد باہم افراد کا رابطہ کرانا ہے ۔

Pictures

Events Gallery

Women and Family is serving their best in every field