Legal Aid

لیگل ایڈ

و یمن ایڈ ٹرسٹ کا اہم ترین کام عورتوں کی قانونی امداد ہے یہ اس لئے قائم کیا۔ گیا تھا کہ عورتیں مروجہ قانون کے تحت اپنے قانونی حقوق اور خصوصی مراعات سے واقف ہوں جو دستور انہیں عطا کرتا ہے۔ پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں قائم عورتوں کے قانونی امدادی مراکز میں قانونی ماہرین کے پینل موجود ہیں جو  ضرورتمند عورتوں کو مفت قانونی مشاورت و معاونت فراہم کرتے ہیں۔ اس ٹرسٹ کی تمام کاروائیوں میں زور اس بات پر دیا جاتا ہے کہ قانونی امداد کے ذریعے عدالت کے باہر ہی افہام و تفہیم سے تنازعات طے کروا دیئے جائیں۔ Legal Aid Cell کا ارادہ ہے کہ مستقبل قریب میں ایسے مذاکرات اور اجتماعات کا اہتمام کیا جائے جو عورتوں کے معاملات سے متعلق مسائل پر انکے قانونی حقوق کا خصوصی شعور و آگاہی پیدا کریں اور ان کے بارے میں عورتوں کے علم میں اضافہ کریں۔ اب تک لیگل ایڈ ٹرسٹ نے عورتوں کے ایسے بہت سے معاملات کو اپنے ہاتھ میں لے کر تصفیہ کروایا ہے ان میں فوجداری اور دیوانی مقدمات شامل ہیں۔ مزید یہ کہ خواتین کی بہت بڑی تعداد کو مفت قانونی مشاورت فراہم کی گئی ہے۔

اغراض و مقاصد

اسلام کے فلسفہ عدل کے مطابق خواتین کے حقوق کا تحفظ کرنا۔ خواتین کے اخلاق و کردار کی تعمیر کے ذریعہ ایک بھر پور سماجی انقلاب کی راہ  ہموار کرنا۔ معاشرے میں مجموعی طور پر خواتین کو ان کا صحیح مقام دلوانے کی کوشش کرتانا۔ نظام عدل و انصاف کو سہل الحصول، ارزاں اور عام آدمی کی دہلیز تک پہنچانے کی کوشش کرنا۔ ظلم و زیادتی کی شکار، بیکس خواتین کی قانونی امداد کرنا۔ خواتین کے حقوق و مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے قانون ساز اداروں کی رہنمائی کرنا۔  خاندان جیسے بنیادی ادارے کی بقا اور بھلائی کیلئے جدو جہد کرنا اور ایسی ہر جدوجہد میں تعاون کرنا۔ مسلم معاشرے میں طلاق و خلع کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کیلئے ضروری اقدامات کرنا۔

خدمات

  • قانونی اور سماجی مشاورت کی فراہمی۔
  •  عورتوں اور بچوں کی فلاح و بہبود کے پراجیکٹ چلانا۔
  • دستکاری اور فنی مہارت کے مراکز کا قیام ۔
  • خود کفالتی اسکیموں کا قیام جیل میں قیدی خواتین کی فلاح و بہبود کے کام۔
  •  عائلی مسائل و تنازعات کا تصفیہ۔
  • ایسے تربیتی پروگراموں کا اہتمام جن کے ذریعہ سے انسانی معاشرہ میں عورتوں کے حقوق اور فرائض منصبی کا شعور اجاگر ہو۔
  • تحقیقی کام، اعداد و شمار کی تدوین ، کتابچوں اور مضامین کی اشاعت۔
  • بچے کی نفسیات اور اس کی نشو و نما پر علمی مذاکروں اور تربیت گاہوں کا انعقاد۔

کارکردگی

سماجی مشاورت

 ویمن ایڈ ٹرسٹ نے متعدد خاندانوں کو صلح صفائی کے ذریعہ دوبارہ یکجا کیا ہے۔ ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ عائلی تنازعات کا تصفیہ عدالت کے باہرہی باہمی افہام و تفہیم اور صلح صفائی سے ہونا چاہئے تا کہ خاندانی اکائی کو ٹوٹ پھوٹ اور انتشار سے بچایا جاسکے۔

جیل میں قیدی خواتین کی فلاح و بہبود کے کام

ویمن ایڈ ٹرسٹ کے تحت پاکستان کے تمام بڑے شہروں کی جیلوں میں خواتین قیدیوں کی فلاح بہبود کیلئے بھی کام کیا جا رہا ہے۔ خواتین قیدیوں کی فلاح و بہبود کے اس پروگرام کا مقصد قیدیوں کی محض مادی اور دنیادی ضروریات کی تسکین ہی نہیں بلکہ اس بات پر خصوصی توجہ مرکوز ہے کہ ان میں عزت نفس پیدا ہو اور وہ معاشرے کی ذمہ دار و کار آمد رکن اور اچھی مسلمان ثابت ہوں۔

 اس سلسلے میں تمام جیلوں میں قیدی خواتین کو قانونی امداد فراہم کرنے کیلئے وکلاء کے دوروں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے ذریعے قیدیوں کو باقاعدہ طبی معائنہ اور علاج کی سہولت بھی فراہم کی گئی ۔ دستکاری اور فنی مہارت کی نشوونما کیلئے پیشہ ورانہ تربیتی پروگراموں کا اجراء کیا گیا ہے۔ قیدی خواتین کے ہاتھوں مختلف اشیاء معاشی فائدہ کے ساتھ ساتھ ان کی لئے روزگارحاصل کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ معاشرے میں ان عورتوں کی عزت نفس کی بحالی کیلئے منعقدہ خصوصی اسلامی و تعلیمی پروگرام بہت کامیاب ثابت ہوئے ہیں۔ ان پروگراموں نے قیدی خواتین کی شخصیت اور طرز عمل میں نمایاں اور حوصلہ افزا تبدیلی پیدا کی ہے۔ رمضان المبارك،عيد الفطر عید الاضحی اور میلاد النبیﷺ جیسے خاص موقعوں پر خصوصی پروگرام جیل میں بھی منعقد کئے جاتے ہیں۔

سماجی فلاحی کام

غیر سرکاری تنظیموں (NGO) کی ایک بڑی تعداد و لیکن ایڈ ٹرست کے تحت سماجی کاموں میں مشغول ہے۔مثلا کچی آبادیوں میں کم قیمت بازار، فني مہارت کے مراکز کا قیام اور مفت طبی امدادی کیمپوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

 تحفظ ماحولیات کے منصوبے

 ماحولیاتی تحفظ کے گروہ کا مقصد طبعی ماحول کے ساتھ ساتھ روحانی اور اخلاقی ماحول کو بھی ماحولیاتی تحت فراہم کرنا ہے۔ مختلف علاقوں میں بہت سے پودے لگائے گئے، صاف پینے کے پانی کیلئے ہینڈ پمپ بھی لگوائے گئے ہیں۔