Mulazmat Pesha Khawateen

ادارہ ملازمت پیشہ خواتین

ادارہ ملازمت پیشہ خواتین، کیا ہے؟ ورکنگ ویمن آرگنائزیشن ٹرسٹ ایک غیر سرکاری فلاحی ٹرسٹ ہے جسے خاص طور پر ہر قسم کا کام کرنے والی خواتین کی رہنمائی اور فلاح کیلئے قائم کیا گیا ہے۔

ٹرسٹ کے قیام کی وجوہات

یہ ایک حقیقت ہے کہ کارکن خواتین ایک عام گھر یلو خاتون کے مقابلہ میں معاشرتی ، معاشی اور ذہنی کیفیات کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہیں ۔ وہ اپنی دہری ذمہ داریوں کے باعث زیادہ مصروف ہوتی ہیں ۔ انہیں دہرے مسائل کا شکار ہونا پڑتا ہے ، ان پر جسمانی و نفسیاتی دباؤ بھی زیادہ ہوتا ہے۔ اپنے مخصوص حالات کے باعث انہیں ٹھوس اور عملی رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ بد قسمتی سے ہمارے معاشرے میں ایک ورکنگ ویمن کو اپنی دہری ذمہ داریوں کی مستقل ادائیگی کیلئے جس تحفظ ، معاونت ، خیر خواہی تکریم اور رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کا بہت کم تناسب گھر اور باہر کی دنیا میں پایا جاتا ہے۔ نتیجتا اور کنگ ویمن کی مثال ایک ایسی موم بتی کی مانند ہو جاتی ہے جسے دونوں سروں سے جلایا جار ہا ہ وہ اپنی صلاحیتوں کے اظہار یا معاشی جبر کے باعث ورکنگ ویمن تو بن جاتی ہے لیکن عدم تحفظ و عدم توجہی کے ماحول کے باعث جسمانی و نفسیاتی شکست وریخت کا شکار ہوتی رہتی ہے۔

همارا نصب العين

حصول علم کے ذریعہ ذات کی آگہی اور منصب کے شعور کے احساس کے ساتھ انفرادی و اجتماعی فرائض کی احسن ادائیگی کے ذریعے رضائے الہی کا حصول۔

ٹرسٹ کے اغراض و مقاصد

  • ملازمت پیشہ خواتین کو فکری رہنمائی اور فنی تربیت فراہم کرنا۔
  • انہیں ان کے قانونی حقوق اور ملازمت کے قواعد وضوابط سے آگہی دینا ، ان حقوق کے نفاذ کیلئے کوشش کرنا اور اس سلسلہ میں ہونے والی مثبت جد و جہد میں تعاون کرنا۔
  • جائے ملازمت کے ماحول کو خواتین کیلئے پر تحفظ اور مددگار بنانا۔
  • عورت کی تکریم و تقدیس کے احساس کو اجاگر کرنا۔
  • ان کے حقیقی مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کرنا۔
  • انہیں قومی و بین الاقوامی پلیٹ فارم پر مسلم پاکستانی عورت کی موثر نمائندگی کیلئے تیار کرنا۔

هماری سرگرمیان

ویلفیئر سروسز

  • میرج بیورو
  • ڈے کیئر سینٹر
  • سستے بازار

فکری تربیت

  • لیکچرز
  • سیمینارز
  • ڈسکشن فورمز
  • ورکشاپس

فراہمی روزگار

  • ویلج ایمبرائیڈری پروجیکٹ
  • گھریلو ہنر مند خواتین کی مصنوعات
  • کی فروخت کیلئے نمائش کا اہتمام

فنی تربیت

  • و کیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ
  • ٹیچرز ٹرینینگ
  • لینگویج کلاسز
  • انڈسٹریل ہومز
  • اسکل ڈیویلپمنٹ اینڈ سپورٹ سینٹرز

ریسرچ

  • سروے
  • حالات کار کی بہتری کیلئے سفارشات کی تیاری

فراہمی صحت

  • طبی معلوماتی پروگرام میڈیکل کیمپس
  • فری ڈسپنسری

طباعت و اشاعت

  • نیوز لیٹر
  • کتابچے

ٹرسٹ کی ممبر شپ

ہماری سرگرمیوں میں شرکت کی خواہشمند ہیں تو آپ ہماری ممبر بن سکتی ہیں۔

ہمارے اغراض و مقاصد سے اتفاق رکھتی ہیں

اگر آپ ایک ملازمت پیشہ خاتون ہیں